غیر شادی شدہ وزرائے اعلی کے کلب میں یوگی آدتیہ ناتھ کے طور پر ایک نیا
رکن شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ یوگی
سے ٹھیک ایک دن پہلے ہفتہ کو اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے
والے ترویندر سنگھ راوت بھی غیر شادی شدہ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملک میں 6
وزیر اعلی غیر شادی شدہ ہیں، جن میں سے 4 بی جے پی کے رکن ہیں۔ ہریانہ کے
وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال بھی غیر
شادی شدہ ہیں۔ یوگی کو چھوڑ کر یہ تمام لیڈر آر ایس ایس کے پرچارک بھی رہ
چکے ہیں۔
اڑیسہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل کے سربراہ نوین پٹنائک بھی غیر شادی
شدہ ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی غیر شادی شدہ وزرائے
اعلی کے کلب کی رکن ہیں۔ ممتا بنرجی اکثر یہ کہتی رہتی ہیں کہ انہوں نے
اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت میں وقف کر دی، انہیں شادی کے بارے میں سوچنے
کا موقع ہی نہیں ملا۔
ملک کے بڑے رہنماؤں کی بات کریں تو وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس نائب
صدر راہل گاندھی بھی غیر شادی شدہ ہیں۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور
مرکزی وزیر اوما بھارتی بھی غیر شادی شدہ ہیں۔